طلبہ پر ظلم و تشدد کی غیر ملکی رپورٹ سراسر لغو، سنکیانگ حکومت

طلبہ پر ظلم و تشدد کی غیر ملکی رپورٹ سراسر لغو، سنکیانگ حکومت

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سنکیانگ حکومت

چین قانون کی حکمرانی کے تحت کام کرنیوالا ملک، یہاں مقدمات کی تفتیش کے

دوران بھی پبلک سیکورٹی اداروں کو غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے سے

سختی سے منع کیا جاتا ہے، طلبہ پر تشدد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سنکیانگ

ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان علی جان عنایتی نے غیر ملکی

میڈیا کی ” سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مراکز میں طلبہ پر ظلم اور تشدد” سے

متعلق نام نہاد رپورٹ کو مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر

من گھڑت اور جعلی ہے-

=-= دنیا بھر مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پیر کے روز بیجنگ میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کی

طرف سے سنکیانگ سے متعلقہ امور پر 57 ویں پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ غیر

ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسے شخص کے توسط سے جو “سنکیانگ میں

پولیس افسر رہا ہے”، ایک نام نہاد رپورٹ جاری کی گئی، جس کا عنوان تھا

“سنکیانگ کے تعلیمی اور تربیتی مراکز میں طالب علموں پر ظلم و ستم”، اس

رپورٹ کے جواب میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے

ترجمان علی جان عنائیتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا یہ رپورٹ مکمل طور پر من

گھڑت اور جعلی ہے- ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین قانون کی

حکمرانی کے تحت کام کرنے والا ایک ملک ہے۔ یہاں مقدمات کی تفتیش کے

دوران پبلک سیکورٹی اداروں کو غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے سے سختی

سے منع کیا جاتا ہے۔ چین میں قانون کے مطابق قیدیوں کے قانونی حقوق کی

حفاظت کی جاتی ہے۔ دوسرا سنکیانگ کے تعلیمی اور تربیتی مراکز میں چینی آئین

کے بنیادی اصولوں و انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے قوانین کو سختی سے

نافذ کیا جاتا ہے، طلبہ کے ذاتی وقار کی مکمل ضمانت دی جاتی ہے، اور کسی

بھی طرح طلبہ سے توہین آمیز سلوک و زیادتی کی سخت ممانعت ہے۔

سنکیانگ حکومت ، سنکیانگ حکومت ، سنکیانگ حکومت ، سنکیانگ حکومت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply