سنچورین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک – صفر کی برتری حاصل کرلی۔میزبان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کو با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہاشم آملہ 63 اور باوما نے 13 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ اوپنر ایلگر نے 50 رنز بنائے، مارکرم صفر، بریون 10 اور ڈوپلیسی صفر پر آؤٹ ہوئے۔سنچورین ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر 30 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقا کو 149 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ائیڈن مارکرام نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی نے مارکرام کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ کیا تو یوں لگا کہ قومی ٹیم اتنی آسانی سے یہ میچ اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دے گی لیکن اس کے بعد ہاشم آملہ نے ڈین ایلگر کے ساتھ ملکر 119 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں پانی گرفت مضبوط کرلی۔پروٹیز کے دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، ڈین ایلگر 50 رنز بنانے کے بعد شان مسعود کا شکار بنے تاہم ہاشم آملہ وکٹ پر موجود رہے۔اس سے قبل پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی، امام الحق 57 اور شان مسعود 65 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا، فخر زمان 12 ، اظہر علی صفر، اسد شفیق 6، بابر اعظم 6 اور کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن بھی انتہائی دلچسپ رہا جہاں دونوں ٹیمیوں کی بیٹنگ لائن مزاحمت کرتی دکھائی دی

Leave a Reply