سنٹرل جیل بنوں کی سکیورٹی کیوں بڑھا دی گئی، سکیورٹی اداروں نے بتا دیا 0

سنٹرل جیل بنوں کی سکیورٹی کیوں بڑھا دی گئی، اداروں نے وجہ بتا دی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) سنٹرل جیل بنوں

سکیورٹی اداروں نے کالعدم تنظیم کی جانب سے سنٹرل جیل بنوں پر حملے کا

خدشہ ظاہر کرتے ہوئے جیل کی سکیورٹی سخت کرنے کیلئے تھریٹ الرٹ

جاری کر دیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

بنوں پولیس کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ کی تفصیلات کے مطابق کالعدم

تنظیم کے مبینہ شدت پسند جدید ہتھیار اور فورسز کی یونیفارم ساتھ رکھے ہوئے

ہیں اور قریبی علاقوں میں گروپس کی شکل میں پائے گئے ہیں، جو سنٹرل جیل

پر حملہ کر سکتے ہیں، اس لئے جیل کی سکیورٹی بڑھا کر غیر متعلقہ لوگوں

کے داخلے پر کڑی نگرانی کی جائے، اسی طرح بنوں کے داخلی راستوں میں

آنیوالی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیار نصب کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے کہ مبینہ شدت پسند کمانڈر عدنان رشید کی رہائی کیلئے 2012ء اپریل

کے مہینے میں بھی جدید اسلحہ سے لیس 200 مبینہ شدت پسندوں نے سنٹرل

جیل پر حملہ کر کے شدت پسند کمانڈر عدنان رشید سمیت 400 قیدی اور

حوالاتیوں کو چھڑا لیا تھا۔

سنٹرل جیل بنوں

=ضرور پڑھیں= بنوں میں تاجروں کی مہنگائی کیخلاف آذانیں، علماء کا موقف

Leave a Reply