سنسنی خیز مقابلہ کے بعد کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ د بئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور گوہر علی نے کیا تاہم گوہر پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔فخر زمان 18 رنز بنا سکے جبکہ حار ث سہیل نے اپنی ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔تجربہ کار اے بی ڈویلیئرز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سہیل اختر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔کراچی کی جانب سے افتخار احمد نے دو جبکہ عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی کنگز نے ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حا صل کرلیا۔ کراچی کی جانب سے لیونگ اسٹون 38 اور افتخار احمد 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Leave a Reply