0

سندھ کے ڈاکٹرزکی سنی گئی،تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا،

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ڈاکٹرز کی تنخواہیں پنجاب ماڈل پر کرنے کے لیے پروپوزل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جلد از جلد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا نیا سیلری اسٹرکچر تجویز کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں میں پیش کریں۔

واضح رہے سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں جو کہ سندھ حکومت نے مان لیا ہے .

Leave a Reply