سندھ کی گیس کھا
اسلام اآباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران توجہ دلائو نوٹس پر
بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر گیس کی
لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے اور صورتحال بہت زیادہ خطرناک ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت
ملک میں گیس کا بحران ہے اور اس طرح کی صورتحال پہلے کھبی نہیں دیکھی گئی ہے انہوںنے
کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں ساڑے تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے انہوں
نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایل این جی کی قلت ہے قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے موجودہ
حکومت گیس سپلائی کے حوالے سے نااہلی سے دوچار ہے ، موجودہ حکومت ہر معاملے میں سابقہ
ادوار کو مورودالزام ٹھہراتی ہے موجودہ حکومت ابھی تک ایل این جی کے معاہدے نہیں کر سکی ہے
جس کی وجہ سے گیس کے مہنگے سودے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے دوران حکومت نے
30ڈالر سے زائد نرخوں پر گیس کی خریداری کرکے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈیفالٹر کمپنیوں کو گیس کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں اس وقت نیب کہاں
ہے اور اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے گھریلو صارفین کو صرف تین
دن گیس فراہم کرنے کی بات کی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی کا شعبہ بہت زیادہ زبوں حالی
کا شکار ہے اور الزامات سندھ پر لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ملک سندھ کی گیس
کھا رہا ہے مگر سندھ کو کچھ نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ ایل این جی کی
خریداری کیلئے کیا منصوبے کئے گئے ہیں موجودہ حکومت تباہی سرکار بن چکی ہے
سندھ کی گیس کھا
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں