وزیراعلی اورسندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم برقرار

Spread the love

سندھ کابینہ تنخواہیں بند

سکھر(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلی اورسندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم برقرار ،

ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی تک کابینہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی،عدالت عالیہ

کے ریمارکس تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں مارکیٹ کمیٹیوں کے ریٹائرڈ

ملازمین کو پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے موقع پر

سیکریٹری زراعت ودیگرحکام عدالت میں پیش ہوئے سیکریٹری زراعت نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ

ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے لیے سمری منظور کرلی ہے جس پر عدالت عالیہ نے

ریمارکس دیئے کہ جب تک تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا نہیں ہوجاتی اس وقت تک

وزیراعلی،سندھ کابینہ اور چیف سیکریٹری کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات نہیں دیئے

جاسکتے، ریمارکس کے عدالت نے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی واضح رہے کہ گذشتہ

سماعت پر عدالت عالیہ نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن جاری نہ کرنے پر

وزیراعلی ،سندھ کابینہ ،چیف سیکریٹری اور سیکرٹری زراعت کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات

جاری کیے تھے۔

سندھ کابینہ تنخواہیں بند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply