0

سندھ میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل، مریض خوار

Spread the love

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث سرکا ری ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے، بیشتر ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہونے سے مریض رلنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا، احتجاج کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے کہا ہے نو ٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سکھرمیں بھی ڈاکٹر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں، او پی ڈی بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 2 سال کی بچی کو فوری طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔سیہون شریف میں بھی ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عمرکوٹ سول ہسپتال کے ڈاکٹر بھی حکومت سے نالاں ہیں، پچھلے تین دن سے او پی ڈی بند اور مریض بے حال ہیں۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہیں اور الائونسز دوسرے صوبوں کے برابر کیے جائیں۔

Leave a Reply