Punjab Lock Down

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، پنجاب میں نرمی کا اعلان

Spread the love

لاہور، اسلام آباد ، پشاور، کراچی(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کرنے سمیت کہا ہے تین

چار بچوں کیساتھ ڈبل سواری کی اجازت نہیں، آٹو موبائل انڈسٹری بھی نہیں کھول

رہے، تعمیراتی شعبے سمیت دیگر محکموں کو ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے

گا، بلڈرز کو پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی، بات نہ ماننے والوں سے سختی

سے نمٹا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے کہا سندھ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے،

اگرکوئی کہہ رہا ہے کہ وائرس دیگر ممالک سے کم ہے تو غلط ہوگا، کرونا سے

بچاؤ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان

مل چکا، تمام کام قوانین کے مطابق کریں گے، پاکستان میں وائرس دیگر ممالک

کی طرح خطرناک ہے، وبا سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاق

کے ایس او پیز پر 4 صفحات کا جواب دے دیا، کچھ صوبوں کا خیال تھا ہیئر

ڈریسر، پلمبر و دیگر دکانیں کھلنی چاہئیں، ہم نے کہا ابھی ان کو کھولنے کی

ضرورت نہیں، لاک ڈاؤن میں ہیئر ڈریسر، درزی کے پاس جائے گا کون ؟

ڈومیسٹک فلائٹس سے متعلق کہا ابھی مزید 2 ہفتے گزارہ کر سکتے ہیں، پبلک

ٹرانسپورٹ چاروں صوبوں میں نہیں چلے گی، سب صوبوں کا خیال تھا کہ لاک

ڈاؤن بڑھایا جائے۔ سب کا ایس او پیز پر اتفاق ہوا، وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں،

وزیراعظم نے بتایا زراعت کے بعد سب سے اہم تعمیراتی صنعت ہے، صنعتیں

ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی، بسوں پر انڈسٹری کا نام لکھا

ہوگا، صرف 10 فیصد لوگ سوار ہونگے، بلڈنگ کی تعمیر کیلئے مزدور، سامان

وغیرہ کی معلومات دینا ہوں گی، علما کرام سے افہام و تفہیم سے معاملات حل

کریں گے۔

وفاق کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں دو

ہفتوں کی توسیع کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی لاک ڈاؤن

کی مدت 30 اپریل تک بڑھادی۔ پنجاب حکومت نے صوبہ میں کرونا وباء کے پیش

نظر 25اپریل تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن پرائمری

اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر

ڈیپارٹمنٹ کیپٹن رعثمان نے جاری کیا جس کے مطابق تمام مارکیٹس، شاپنگ مال ،

ریسٹورنٹس، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے۔ سماجی، مذہبی، تقریبات، میلوں،

سپورٹس فیسٹول، جم اور سنوکر کلب پر پابندی رہے گی، شادی ہال، شادی کی

تقریبات، تعلیمی اداروں، سکولز، کالجز، میڈیکل کالجز، ٹیکنکل اور وکیشنل انسٹی

ٹیوٹ، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز، دینی مدارس اورامتحانات پر پابندی رہے گی

تمام ایسے سرکاری دفاتر ان کے سرکاری اہکار دفاتر میں جا سکیں گے، قانون

نافذ کرنے والے ادارے، ایجنسی اور متعلقہ اداروں کے اہلکار فرائض انجام دے

سکیں گے۔ ضروری خدمات سرانجام دینے والے اداروں کے ملازمین ڈیوٹی پر جا

سکیں گے۔ یوٹیلٹیز کمپنیز، واسا، میوسپلیٹز، واپڈا، این ٹی ڈی سی، ڈسکوز اور

ایس این جی پی ایل کے ملازمین کام کرسکیں گے، موبائل کمپنیز، فرنچائز اور

کسٹمرز سپورٹ کے ضروری افراد ڈیوٹی انجام دے سکیں گے، لاہورپی ٹی سی

ایل اور اس کے ٹاورز پر کام کرنے والے ملازمین کام کرسکیں گے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سندھ میں لاک ڈاؤن

Leave a Reply