سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع

Spread the love

کراچی(بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں

90روز کی توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع

محکمہ داخلہ کی سفارش پر کی گئی جس کی منظوری وزیراعلی سندھ نے دی۔

رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی 2019تک کی گئی ہے،

محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔

خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی کی شق 4 اور انسداد دہشت

گردی ایکٹ 1997کے تحت کی گئی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل رینجرز اختیارات

میں توسیع 5 اپریل تک کی گئی تھی۔

Leave a Reply