سندھ حکومت کی علاج معالجہ کی سہولیات سےصوبہ نہیں ملک بھر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں،بلاول بھٹو

Spread the love

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

کہا ہے سندھ حکومت کی جانب سے میسر علاج معالجے کی بہترین سہولیات سے

فقط صوبہ کے عوام نہیں بلکہ ملک بھر سے آنیوالے مریض بھی اس مستفید

ہورہے ہیں ۔سندھ حکومت وبائی و دیگر پھیلنے والے امراض کی روک تھام کیلئے

اقدامات یقینی بنائے، گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کی

جانب سے صحت سے منسلک معاملات پر بلاول ہائوس میں منعقدہ بریفنگ کے

دوران کیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صو بائی وزرا ڈاکٹر عذرا

فضل پیچوہو اور مرتضی وہاب کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود

تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا این آئی سی وی ڈی

ہسپتال کا نیٹ ورک سندھ کے بالائی، زیریں اور وسطی علاقوں میں عوام کو

عالمی معیار کی صحت کی سہو لیات چوبیس گھنٹے فراہم کر رہی ہیں جبکہ ملک

کے چاروں صوبوں کیساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے

آنیوالے مریض بھی ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے

ہدایات دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو فنڈز کی کم فرا

ہمی کے باو جو د عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر

فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات پیپلز

پارٹی کے انتخابی منشور میں اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔قبل ازیں سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف سے معاہدے پر حکومت پر طنز کر

تے ہو ئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف

سے معا ہد ے پرپی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ایم ایف قرار د ید یا ا ور اپنے ٹوئٹ پر

کہا وزیراعظم پر کون نظر رکھے گا کہیں خو د کشی نہ کرلیں۔ واضح رہے عمران

خان نے برسراقتدار آنے سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا اگر وہ اقتدار میں

آئے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینگے۔

Leave a Reply