0

سندھ حکومت کو 6ہفتوں میںنئے پولیس قوانین بنانے کا حکم

Spread the love

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو6 ہفتوں کے اندر نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا ۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کے لیے نئے قوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیے گئے ہیں،وکیل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میںکہا کہ ڈیڑھ سال گزر گیا،توہین عدالت کی درخواست پرجواب نہیں دیا گیا،درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ستمبر2017 میں پولیس رولز میں ترمیم کا حکم دیا تھا، مراد علی شاہ کیخلاف دو توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہیں،ڈیڑھ سال میں حکومتسے پولیس قوانین نہیں بن رہے تو حکومت کو ہی ختم ہونا چاہیے۔ایڈووکیٹ جنرل سلمان طلب الدین نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کیلئے نئے قو انین بنا کر کابینہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔ لہذا پولیس میں نئے قوانین کی منظوری کیلئے ہمیں مزید 6ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

Leave a Reply