0

سندھ حکومت کا جانا طے، بلاول لانگ مارچ کیلئے نکلیں، حلیم عادل شیخ

Spread the love

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، بلاول لانگ مارچ کیلئے نکلیں، جگہ جگہ عوام کارکردگی کا سوال کریں گے،مارچ میں دیکھیے گا کیا ہوتا ہے، منظور وسان کا خواب سچ ثابت ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا جانا طے ہوگیا، وزیراعلی کے تین تین امیدوار ہیں، جیالے ایک دوسرے کے خلاف مواد دیتے ہیں، ان کا بھی حال لندن والوں جیسا ہوگا، اچھے لوگ راستہ الگ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعلی سندھ نے ایوان میں پاکستان ڈوبنے کا بیان شاید جوش خطابت میں دیا ہو۔حلیم عادل شیخ نے کہا مارچ میں دیکھیے گا کیا ہوتا ہے، منظور وسان کا خواب سچ ثابت ہوگا، سندھ اسمبلی میں سول مارشل لا لگایا ہوا ہے، اسمبلی میں ہمیں ٹرینی کہا جاتا ہے۔

Leave a Reply