سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر پانی نہ روکے،عوام کو پانی فراہم کرے ,جہانگیر ترین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا

ہے کہ وفاق کراچی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیارہے ، بدین میں

پانی کو روکا گیاہے جس کی میں مذمت کرتاہوں ،سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر

پانی نہ روکے ، عوام کو پانی فراہم کرے ، سندھ حکومت نے تہیہ کر لیاہے کہ

صوبے کیلئے کچھ نہیں کرنا ہے، سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر ہمارا ہاتھ پکڑنے

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین پھر آمنے سامنے

کو تیار نہیں ہے،سیاسی مسائل ایک طرف رکھ کر سندھ کے کاشتکاروں کیلئے کام

کریں۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے متحدہ قومی

موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے مسائل حل

کرنے میں جو پیشرفت اور اقدامات اٹھائے ہیں ان میں ان کا ہمارا ساتھ ہے۔ آج ہم

سندھ میں غربت کے حوالے سے بات کی چاہے وہ دیہی سندھ ہو ۔ ہمیں افسوس ہے

کہ ایک سال گزرنے کے بعد سندھ حکومت تیسری بار آ رہی ہے اور سند ھ کے

حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں ۔پانی کی کمی پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ وفاقی

مزید پڑھیں:حکومت میں رہ کر تبدیلی نہ لاسکے تو یہ ہماری ناکامی ہوگی،جہانگیر ترین

حکومت بار بار اپنا کام کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت نہیں کر رہی۔اس کے

علاوہ سندھ کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی

ہے ۔ افسوس کہ سندھ حکومت نے یہ تہیہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں

کرے گی ۔ ہمیں افسوس ہے کہ سندھ کے وڈیرے ، پیپلز پارٹی کے حکمران سندھ

کے پانی کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔جبکہ دیہی سندھ کو وہ پانی

نہیں مل رہا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply