صوبہ میں ٹیکس کی آن لائن دائیگی، سندھ حکومت اور سٹیٹ بینک میں معاہدہ

صوبہ میں ٹیکس کی آن لائن ادائیگی، سندھ حکومت اور سٹیٹ بینک میں معاہدہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) سندھ حکومت سٹیٹ بینک

سندھ حکومت اور سٹیٹ بینک اور ون لنک کے مابین آن لائن ٹیکس وصولی کا

معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ پر حکومت سندھ کی جانب سے سیکرٹری خزانہ سید

حسن نقوی، سی ای او ون لنک نجیب اگراوالا اور سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس

قادر بخش نے معاہدے پر دستخط کئے۔ سہ فریقی معاہدے کے تحت صو بہ سندھ

میں ٹیکس اب تمام بینکس، اے ٹی ایم، موبائل ایپلیکیشن اور ایزی پیسہ کے ذریعہ

بھی ادا کئے جا سکتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت سندھ ریونیو بورڈ ( ایس آر بی )

اور محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام ٹیکسز بھی آن لا ئن ادا کئے جا سکیں

گے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ

محکمہ خزانہ سندھ سالانہ 240 ارب روپے ٹیکس وصول کرتا ہے اور ٹیکس

ادائیگی میں سہولت پیدا کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو گا۔ عوام آن لائن

ٹیکس نظام سے فائدا اٹھائیں۔ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ عوام کی آسانی کو

مد نظر رکھتے ہوئے اس سے پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ٹیکس ون

لنک کے ذر یعے وصول کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا جدید

ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور اب ہم بھی اپنے مینیوئل نظام کو جدید کرنے

کی طرف جا رہے ہیں۔ اجلاس میں سی ای او ون لنک نے بتایا وہ حکومت پاکستان

کی جانب سے بھی بہت سارے ٹیکس آن لائن وصول کر رہے ہیں اور اب سندھ

حکومت نے بھی ون لنک کے ذریعے ٹیکس وصولی کا معاہدہ کیا ہے جس سے

ٹیکس وصولی کا نظام مزید بہتر ہو گا۔

=-،-= زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی کمی

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائرمیں 10 کروڑ 28 لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 9 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ

ذخائرگھٹ کر 24 ارب 31 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اس دوران سٹیٹ بینک کے

ذخائر 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 20 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہے

جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 10

کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

سندھ حکومت سٹیٹ بینک ، سندھ حکومت سٹیٹ بینک ، سندھ حکومت سٹیٹ بینک

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply