سندھ ،بلوچستان ، پنجاب میں شدید بارشیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب میں شدید بارشیں

کراچی ، لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)مون سون کے چھٹے سپیل کے دوران

ریکارڈ بارشوں سے کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر حصوں میں سیلابی

صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔بارش کے باعث شہر کے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ

ندیاں بھی اوور فلو ہوگئیں اور ان کا پانی اطراف کے علاقوں میں داخل ہوگیا جس

کے باعث وہاں کے مکین چھتوں پر پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ریکارڈ

بارشوں کے باعث شہر کی صورتحال خاصی خراب ہے جس کا اعتراف وزیراعلیٰ

سندھ نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے سندھ کے مختلف اضلاع میں صورتحال کا جائزہ

لینے کے لیے دورہ بھی کیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں گزشتہ روز

رین ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے جبکہ انتظامیہ کے علاوہ پاک فوج اور دیگر

فلاحی تنظیمیں بھرپور انداز میں شہریوں کی امداد کے لیے کارروائیاں جاری

رکھے ہوئے ہیں۔ لاہو سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشیں

شروع ہو گئیں سیلابی ریلے کے باعث قائد آباد کے نزدیک سکھن ندی کے بند میں

شگاف پڑ گیا جس سے اطراف کی کچی آبادیوں، گوٹھوں اور دیگر علاقوں میں

کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔برساتی پانی نے جن آبادیوں میں تباہی مچائی ان میں رزاق

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

ٹاؤن، مدینہ ٹاؤن، خلد آباد، رضا سٹی، قائد آباد مرغی خانہ شامل ہے۔سیلابی پانی

سے سب سے زیادہ تباہی رزاق ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں ہوئی جہاں 6 سے 8 فٹ

تک پانی بھر جانے کے علاوہ درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے جس کے بعد

علاقہ مکینوں نے رات پکے گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کر گزاری۔علاقہ مکینوں

کے مطابق صبح سویرے پاک فوج نے آکر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب محمود

آباد اور پی ای ایس ایچ کے سنگم پر موجود ملیر ندی کے دادا بھائی بند کا ایک

گیٹ کھل جانے سے آس پاس کی آبادی زیر آب آگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

پورے سندھ میں سب سے بارش زیادہ کراچی کے علاقے پی ایف بیس فیصل میں

134 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں شدید بارشیں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply