سمگل شدہ اشیا بیچنا شرعی اصولوں کیخلاف، تاجر برادری ٹیکس کم کرنے کا حل بتائے، شبرزیدی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے خام مال

کی چند اقسام کے سوا ٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی،ایمسنٹی سکیم میں کسی

قسم کی کوئی الجھن ہے نہ ہی ہم فنانس بل میں کوئی تبدیلی لارہے ہیں۔ ایمنسٹی

سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے جلد قوانین جاری کردئیے جائینگے۔ کراچی

چیمبر آف کامرس میں ممبران سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا تاجر براداری

ٹیکس کم کرنے کا حل بتائے میں بجٹ سے پہلے مسئلہ حل کردوں گا۔ ہماری

انڈسٹری کو فراڈ کیلئے استعمال کیا گیا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی

سمگلنگ ہورہی ہے۔غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں، سمگل شدہ اشیاء بیچنا بھی

شرعی اصولوں کیخلاف ہے۔ شبر زیدی نے خطاب میں اس بات کا اقرار بھی کیا

کہ آڈٹ کرنے سے کوئی پیسے سامنے نہیں آرہے۔ کل میں اس بات کی معلومات

لے رہا ہوں ادارے نے آڈٹ کرکے پیسے نکالے یا صرف ہراساں کیا ۔ تقریب سے

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل نے بھی خطاب کیا اور کہا یہاں

بیٹھے لوگ ٹیکس ادا کرنے والے لوگ ہیں،7صنعتی زونز کے ذریعے ملکی

معیشت کا 70 فیصد حصہ کراچی سے ہے،آپ کی جانب سے نکالے گئے نئے

آرڈرز پر تمام باڈی شکریہ ادا کرتی ہے۔ ہم پریشانی کے حال میں ہیں، ہمیں پہلے

منی بجٹ پھر وفاقی بجٹ اب نئے آنیوالے بجٹ میں الجھادیا گیا ہے۔ ملکی بحالی

اور ملکی معیشت کیلئے اثاثے ظاہرکرنے کی سکیم منظور کی ہے ۔ ایف بی آر

میں اصلاحات کرنے کیلئے ہم نے آپ سے درخواست کی ہے ابھی آئی ایم ایف

سے پیسے آئے نہیں ڈالر بڑھ گیا ہے ۔ اس سے تاجروں کی مشکلات میں شدید

اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت کو چاہیے اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دے۔

Leave a Reply