سموگ نے لاہور کوجکڑ لیا ،صورتحال مزید سنگین ہونے کا خطرہ

Spread the love

سموگ نے لاہور کو

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور کی فضاؤں میں آلودگی کے سائے مزید گہرے ہوگئے۔ 468

کی سطح تک پہنچ جانیوالے اے کیو آئی نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی۔ آنیوالے دنوں میں صوررتحال

کے مزید سنگین ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔سموگ نے پورے شہر کو جکڑرکھا ہے ۔ اوسط

اے کیو آئی 468 پر جا پہنچا۔ لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار د یدیا گیا۔ پنجاب

یونیورسٹی اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ اے کیو آئی 784 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماڈل ٹاؤن کے

مختلف علاقوں میں اے کیو آئی 746 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ۔ ڈ یفنس، ایڈن کاٹیجز کے علاقوں

میں 726، ظفر علی روڈ پر 711 ہوگیا۔ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی 681 کی سطح پر

جا پہنچا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 544 کی حد کو چھو گیا۔ٹاؤن شپ میں 529، انار

کلی میں 498، کینٹ میں 490، فتح گڑھ میں 475، بحریہ آرچرڈ میں 482 اور جوہر ٹاؤن میں 447

اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آلودگی کے تناسب میں اضافہ دیکھا گیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے لوگ گھروں میں رہیں، سموگ سے بچیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

سموگ نے لاہور کو

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply