سمندری طوفان شاہین عمان

سمندری طوفان شاہین عمان اور ایران کے ساحل سے ٹکرا گیا

Spread the love

سمندری طوفان شاہین عمان

عمان/تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) سمندری طوفان شاہین عمان اور ایران کے ساحل سے ٹکرا

گیا جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پاکستانی مزدور بھی

شامل ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق عمان میں آنے والے سمندری طوفان شاہین سے ساحلی علاقوں میں

تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیااس دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 2 پاکستانی سمیت 3 مزدور ملبے تلے

دب کر جاں بحق ہوگئے۔تیز ہوائوں اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں معطل کردی گئیں ،

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ عمان میں حفاظتی تدابیر کے تحت

2 روز کی عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ادھر سمندری طوفان شاہین نے ایران کی بندرگاہ چاہ

بہار کو بھی نقصان پہنچایا۔ایران میں طوفان کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 6 افراد لقمہ اجل بن

گئے جب کہ بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہوگیا۔طوفان شاہین کی 120 سے 150 کلومیٹر فی

گھنٹہ رفتار سے چلنے والی تیز ہواو?ں نے دونوں ممالک میں انفرااسڑیکچر کو بھی نققصان پہنچایا۔

سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی

حفاظتی اقدامات کا ا?غاز کردیا ہے۔ دونوں ممالک نے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply