سمندری طوفان تاوتے کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان تاوتے کا رخ تبدیل، پاکستانی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) سمندری طوفان تاوتے

سمندری طوفان تاوتے نے رخ تبدیل کر لیا، سمت تبدیل ہونے سے پاکستان کی

ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا،تاہم آج 17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی

کیفیت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 20 مئی تک گہرے

سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی، جبکہ سمندری طوفان کے آج یا کل کسی بھی

وقت بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان ہے جہاں پہلے ہی طوفان کی

آمد کے اثرات مرتب ہو چکے ہیں، 100 کلو میٹر سے زائد رفتار سے ہوائیں چل

رہی ہیں اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان تاوتے کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق

سے1220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار

100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، کراچی میں ہواوں کی رفتار بڑھ کر 140

کلومیٹر کو بھی چھورہی ہے، ٹھٹھہ، بدین، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور

سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ہواوں کی رفتار 60 تا 80 کلو

میٹرتک ہونے کا امکان ہے، سمندرمیں طوفان کے سبب سکھر، لاڑکانہ، شکار

پور، جیکب آباد، دادو، حیدرآباد، جام شورو، بینظیر آباد میں 18تا 20 مئی بارش

اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔ اسی طرح سمندری طوفان کی وجہ سے ممکنہ

طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ، جبکہ محکمہ ایئر سائیڈ نے ہنگامی

اقدامات کیلئے سرکلر جاری کیا ہے، جس میں فوری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد

کی ہدایت دی گئی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فکس ونگ طیاروں اور روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے

ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، جبکہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے

کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے، تمام متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

سرکلر میں ہلکے آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل

کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ سی اے اے کے مطابق محفوظ ہوائی سفر کیلئے

بارشوں کے دوران ایم یو میٹر پارٹی تیار ہوگی، محفوظ سفر کیلئے تمام ضروری

اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد

بھی بڑھ جاتی ہے، اسلیے ایئر پورٹس کی حدود میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی

بنانے اور فیومیگیشن کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

=-.-= شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

دوسری طرف کراچی میں سمندری طوفان کی وجہ سے درجہ حرارت 43 ڈگری

سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کرنے سمیت ہیٹ ویو بڑھنے کا خدشہ بھی

ظاہر کیا ہے،جبکہ گرم مرطوب آندھی چلنے کا بھی امکان ہے- موسم کے پیش

نظر شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے-

سمندری طوفان تاوتے

Leave a Reply