Punjab Lock Down

لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Spread the love

سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور،

گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ

سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق گوجرانوالہ کے 20، لاہور کے 5 اور

گجرات کے 3 مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، ان علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و

حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایاگیا ہے، وہاں ہر قسم کے

اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، دفاترنجی اور سرکاری بند رہیں

گے تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور

کلینکس 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ ملک

شاپس،چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی

جبکہ گروسری اسٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس

9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈان کا مقصد کورونا

سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply