new zara meri bhi suno2

سمارٹ فون چلتا پھرتا مخبر، سابق سی آئی اے اہلکارکا دنیا بھر کو انتباہ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن ذرا میری بھی سنو) سمارٹ فون چلتا پھرتا

امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار اور تفتیشی صحافی ایڈورڈ

اسنوڈن نے سمارٹ فونز کے حوالے سے انتہائی خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا

ہے سمارٹ فون دراصل چلتا پھرتا مخبر ہے، اس کے ذریعے صارف پر با آسانی

نظر رکھی جا سکتی ہے۔

=–،–= ذرا میری بھی سنو کے عنوان تحت پڑھیں مزید ( =-= سٹوریز =-= )

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاس پراجیکٹ کے

حوالے سے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دنیا

کو خبردار کیا ہے کہ سمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں

کیونکہ تمام ہی فونز ہیکرز کے آسان نشانے پر ہیں۔ سی آئی اے کے سابق اہلکار

نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو اسپائی ویئر کی تجارت پر پابندی کیلئے مشترکہ

آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی فون ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں ہے۔

=–،–= ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ موبائل یا سمارٹ فون دراصل آپ کا جاسوس ہے، جو فون بظاہر

آپ استعمال کررہے ہیں اس پر پہلے ہی ہیکرز کا کنٹرول ہوتا ہے۔ جلا وطن

امریکی صحافی نے کہا کہ دنیا کے تقریبا فونز میں ایک ہی قسم کا آپریٹنگ سسٹم

موجود ہے، اگر کوئی ایک فون ہیک کرنے کا طریقہ جان لے تو وہ سارے فون

ہیک کر سکتا ہے، یہ کام تاحال جاری ہے اور اسی کی مدد سے صارفین کا ڈیٹا

فروخت کیا جارہا ہے۔

=–،–= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہیکرز کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا

تعلق کس ملک سے ہے اور آپ کون سی زبان بولتے ہیں، وہ سب کے فون تک

رسائی حاصل کر لیتے ہیں، ہمیں ہر حال میں اس حوالے سے آواز اٹھانی ہے، اگر

ٹیکنالوجی کی خرید و فروخت کے سلسلے کو نہ روکا گیا تو متاثرین کی تعداد 50

ہزار سے بڑھ کر پانچ کروڑ بلکہ اس سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکی

صحافی نے کہا کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کو حل نہیں کر

سکتا، ہمیں مل کر انکا کھیل تبدیل کرنا ہو گا، اسی صورت ڈیٹا محفوظ ہو سکے گا۔

سمارٹ فون چلتا پھرتا ، سمارٹ فون چلتا پھرتا ، سمارٹ فون چلتا پھرتا

Leave a Reply