Malala Yousafzai

کرونا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ لڑکیاں زیور تعلیم سے محروم ہو گئیں، ملالہ یوسفزئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جے ٹی آین آن لائن نیوز) سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے امن اور دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام

یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دنیا سے کرونا

کی وباء کے خاتمے کے باوجود 2 کروڑ لڑکیوں کے سکول واپس نہ آنے کا

خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے آن لائن دستاویزی فلم کی نمائش

کی ورچوئل تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کرونا کی

وجہ سے دنیا بھر میں لڑکیوں کی متاثر ہونے والی تعلیم اور خواتین کے مسائل

بڑھ جانے پر بات کی۔

… یہ بھی پڑھیں : کرونا وباء کے دوران ملالہ یوسفزئی کی دلچسپ مصرفیات
———————————————————————————

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کرونا وباء کے باعث یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں

کہ دنیا بھر کی 2 کروڑ لڑکیاں اب کبھی سکول واپس نہیں آ سکیں گی۔ کیونکہ

اس ضمن میں دنیا بھر میں تعلیمی منصوبوں کو جاری رکھنے کیلئے اب سالانہ

200 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔ کرونا وباء نے اقوام متحدہ کی جانب سے

5 سال قبل لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کیے گئے اہداف اور منصوبوں کو

دھچکا دیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ سے بھی سخت سوالات کیے

اور کہا کب عالمی تنظیم دنیا بھر میں 12 سال کی عمر کے بچوں کی مفت تعلیم

کے حوالے سے کام کرے گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پوچھا کہ وہ کب امن

کو ترجیح دے گا اور کب وہ مہاجرین کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات اٹھائے

گا؟۔

… امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کو آگے آئیں، سیکٹری جنرل اقوام متحدہ

ورچوئل تقریب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے بھی

خظاب کیا اور انہوں نے دنیا کو بہتر بنانے کیلئے ہر کسی کو وقار کیساتھ مواقع

فراہم کرنے کی بات پر زور دیا۔ انہوں نے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی

پذیر ممالک کی فوری، درمیانی اور طویل المدتی ضروریات کو پورا کرنے میں

کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کی جانب سے غریب ممالک کے قرضوں کو کم از

کم 2021ء تک معاف کیے جانے کی مہم کی حمایت کریں۔

… اقوام متحدہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم نشر کی گئی

تقریب سے اقوام متحدہ کی ترقی سے متعلق ذیلی تنظیم یو این ڈی پی کے سربراہ

نے کہا گزشتہ 30 سال سے جاری انسانی ترقی کے پائیدار منصوبوں کا حالیہ

صورتحال کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ورچوئل تقریب سے اقوام

متحدہ کی دیگر ذیلی تنظیموں کے سربراہوں نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب سے

قبل اقوام متحدہ کی جانب سے 30 منٹ سے زائد دورانیے کی ایک دستاویزی فلم

بھی آن لائن نشر کی گئی۔ دستاویزی فلم میں بھی دنیا کو درپیش ماحولیاتی

آلودگی، تعلیم، صحت، ایندھن اور غربت جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply