سماجی کارکن شنیرا اکرم کا بڑا مطالبہ، اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی بڑی اپیل

سماجی کارکن شنیرا اکرم کا بڑا مطالبہ، اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی بڑی اپیل

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) سماجی کارکن شنیرا اکرم

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی

آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھلے مین ہولز

کے ڈھکن کو لاک کرنے کا مطالبہ کیا تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے خود اور اپنے پیاروں کو ویکسین لگوانے کی

اپیل کر دی-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے ایک نجی

ادارے کی خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا نیو کراچی کے علاقے میں 12 سال کا

بچہ سیوریج کے مین ہول میں گِر کر جاں بحق ہو گیا۔ شنیرا نے خبر پر اپنا ردعمل

دیتے ہوئے کہا میں نے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ

تمام مین ہولز کو ڈھک دیا جائے۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا میری توجہ دلانے

پر انتظامیہ نے ایسا ہی کیا اور تمام مین ہولز ڈھک دیئے لیکن کچھ عرصے کے

بعد ان مین ہولز کے ڈھکن چوری ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تمام مین

ہولز کو ڈھک کر انہیں لاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کئی افراد اس کی وجہ

سے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں، ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے مناسب

طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹوئٹر پر وبائی

مرض کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال پر پریشانی کا

اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا ہم اندرونِ ملک پروازوں پر سفر

کرنے کے لیے کرونا ٹیسٹ کو لازم قرار دے سکتے ہیں؟۔ ثمینہ پیرزادہ نے بعد

ازاں کرونا ٹیسٹنگ کی سہولت کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا امید ہے

پاکستان بھر میں کرونا ٹیسٹ مفت ہو جائے تاکہ ہر مسافر ٹرینوں اور بسوں میں

سفر کرنے سے پہلے ٹیسٹ کروا سکے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر عوام سے کرونا

ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی اورکہا براہ کرم اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو

ویکسین لگوائیں، محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

سماجی کارکن شنیرا اکرم

Leave a Reply