oh my God jtn-online

سماجی دوری، ماسک پہننا ضروری ورنہ ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جکارتہ ( جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی دوری سزا جرمانہ

انڈونیشیا میں حکام نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وضع کردہ طریقہ کار

کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سماجی نوعیت کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے- اور

کہا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے عائد کردہ سماجی فاصلے کے اصول کی

خلاف ورزی کرنیوالے افراد کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔ فی

الحال یہ سزا جکارتا تک محدود ہے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کھانسنا جرم قرار، ملے گی اب اس پر سخت سزاء
——————————————————————————-

شہر میں سماجی دوری کے قاعدے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بیت

الخلاء صاف کرنا ہوں گے۔ یہ سزا پابندیوں کی ایک سیریز میں سے ایک ہے جس

کا مقصد انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

خیال رہے کہ جکارتہ جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے

ایک ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماسک کے بغیر سڑکوں پرنکلیں گے

انہیں اڑھائی ہزار روپے یا 17 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔

=>خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کو بھی ہوگا بھاری جرمانہ

—————————————————————–
سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والے افراد کو عمارتوں میں صفائی بالخصوص

ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائیگی۔ وہ کمپنیاں جو بندش کے احکامات کو

نظرانداز کرتی ہیں یا صحت عامہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں، انھیں

حال ہی میں اعلان کردہ قواعد کے مطابق 50 ملین روپیہ ( 3400 ڈالر ) جرمانہ

کی شکل میں ادا کرنا ہوگا۔ گذشتہ ماہ انڈونیشی حکام نے جکارتہ میں کرونا کے

بڑھتے خطرات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاﺅن کیا تھا۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

انڈونیشیا کے دوسرے شہروں میں بھی لاک ڈاﺅن اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں

مگر وہاں بھی خلاف ورزی کی شکایات عام ہیں۔ جبکہ اسی نوعیت کی شکایات

دیگر ممالک سے بھی سامنے آ رہی ہیں-

سماجی دوری سزا جرمانہ

Leave a Reply