سلمان علی’’انڈین آئیڈل‘‘کے فاتح قرار

Spread the love

سلمان علی نے انڈیا میں گلوکاری کے معروف پروگرام’ ’انڈین آئیڈل‘‘ میں کئی ہفتوں تک اپنی آواز سے لوگوں کو اپنا مداح بنایا اور شو کے دسویں سیزن کے فاتح قرار پائے۔مقامی میڈیا کے مطابق 20 سالہ سلمان علی کو انعام میں ٹرافی کے علاوہ 25 لاکھ روپے اور ایک ڈاٹسن گاڑی بھی ملی ہے۔سلمان علی کا تعلق ہریانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے اور ان کا خاندان شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں گلوکاری کر کے اپنا روزگار کماتا ہے۔سلمان علی نے پروگرام کے آغاز سے ہی اپنی گائیکی کے جوہر دکھانا شروع کر دیے تھے اور پروگرام میں مہمان کے طور پر آنے والے تقریباً سبھی نامور گلوکاروں نے ان کے متعلق شروع سے کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ ایک بہت مضبوط مدِ مقابل ہیں۔ پروگرام میں شامل۔ اس وقت کے ججوں میں سے ایک انو ملک نے تو پروگرام کے روایتی طریقے سے انحراف کرتے ہوئے ایک اونچی عمارت کی چھت کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سلمان علی کو وٹ دیں کیونکہ یہ بہت بہتر فنکار ہیں۔

Leave a Reply