سلمان شہباز کے بلاضمانت وارنٹ جاری،مریم نواز بھی طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(نامہ نگار،آئی این پی)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کو

10اگست کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ،عدالت نے سلمان

شہبازکواشتہاری ملزم قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے

جس کے تحت سلمان شہباز کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ،

فاضل جج نے عدالتی حکم کے باوجود سلمان شہباز کے مسلسل پیش نہ ہونے پر

بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد

اثاثے بنانے کے کیس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر نیب کی درخواست پرسلمان

شہباز کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت میں پراسیکیوٹر

حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کو اشتہاری ملزم قرار دینے اور ان کی

جائیداد ضبط کرانے کیلئے درخواست دائر کی جس میںموقف اختیار کیاگیا کہ سلمان

شہباز غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ منی

لانڈرنگ کے الزام پر بھی نیب میں حاضر نہیں ہورہے، عدالت سے استدعا ہے کہ

ان کو اشتہاری ملزم قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی شروع کی جائے،

عدالت نے تفتیشی آفیسر حامد جاوید کے بیان اور ریکارڈ کی پڑتال کے بعد سلمان

شہباز کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سلمان شہباز کو 10اگست

کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے ۔دوسری جانبنیب نے

چوہدری شوگر مل کے غیر ملکی حصہ داروں کی جانب سے مریم نواز کو شیئرز

کی منتقلی پر وضاحت کیلئے8اگست کو مریم نواز سے شیئرز کی رسیدیں، رقم کی

ادائیگی اور ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب کر لیں ،نیب نے اس سوال کی وضاحت

بھی مانگی ہے کہ مریم نواز نے 70 لاکھ شیئرز یوسف عباس کو منتقل کئے۔ یہ

شیئرز 20 جولائی 2011 کو یوسف عباس نے نصیر عبداللہ کو ٹرانسفر کیے اور

بعد ازاں یہ شیئرز حسین نواز کو منتقل کر دئیے گئے۔ نیب نے مریم نواز سے ان

شئیرز کی رسیدیں، رقم کی ادائیگی اور ایگریمنٹ کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا

کہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply