Indian Actors jtnonline 147

سلمان خان نے شاہ رخ خان، شردھا کپور نے عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

Spread the love

ممبئی(جتن آن لائن شوبز نیوز) سلمان شاہ رخ شردھا

گزرے سال بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی فلمیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے زیادہ دیکھی گئیں۔ بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے 2019 میں اپنی سپرہٹ فلموں سے زیادہ پیسے کما کر اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا- مزید پڑھیں

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دیکھی گئی فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں ٹاپ 10 بالی ووڈ فلموں کے نام شامل ہیں جن میں سرِفہرست فلم باہو بلی ہے جبکہ اِس فہرست میں بھارتی فلم سٹار سلمان خان کی 4 فلمیں شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان دوسرے نمبر پر ہے- ساتویں نمبر پر فلم ٹائیگر زندہ ہے- آٹھویں نمبر پر فلم دبنگ ہے جبکہ نویں نمبر پر فلم سلطان ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بھی ایک فلم چنائے ایکسپریس اِس فہرست میں شامل ہے لیکن وہ اِس فہرست میں سب سے آخر میں ہے۔ اِس فہرست میں معروف بھارتی اداکار عامر خان کی بھی دو فلمیں شامل ہیں- ان کی فلم دنگل چوتھے نمبر پر جبکہ فلم پی کے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بالی ووڈ کی پانچ نوجوان اداکارائیں اپنی سپرہٹ فلموں کی بدولت بھارتی باکس آفس پر چھائی رہیں۔ اِن اداکاروں میں سب سے پہلا نام شردھا کپور کا ہے جنہوں نے اپنی دو ہٹ فلموں سے عالیہ بھٹ تک کو شکست دیدی۔ شردھا کپور کے بعد فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے شہرت پانے والی عالیہ بھٹ کا نام ہے- تیسرے نمبر پر اداکارہ وانی کپور ہیں، چوتھے نمبر پر اداکارہ یامی گوتم جبکہ پانچویں نمبر پر اداکارہ کئراہ اڈوانی کا نام ہے۔

سلمان شاہ رخ شردھا

Leave a Reply