سلمان خان والدہ کی خواہش پوری کرنے میں لگ گئے

Spread the love

ممبئی(جے ٹی این آن لائن) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے والدہ کی خواہش پر6 پیکس بنانے شروع کر تے ہوئے کہا ہے روزانہ ایک گھنٹہ دوڑ لگارہا ہوں اور اپنے کھانے کو بھی کنٹرول کررہا ہوں، آئندہ سال میں اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دوں گا.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان نے والدہ سشیلا چھرک کی خواہش پر 6 پیکس باڈی بنانا شروع کردی ہے، ان کی والدہ نے انہیں سکس پیکس بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

دبنگ خان نے کہا میری والدہ نے مجھ سے پوچھا تمہارا سال کا پلان کیا ہے تو میں نے کہا کچھ نہیں، پھر انہوں نے کہا تمہیں 6 پیکس باڈی بنانی چاہئے اور ان کے خیال میں میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

سلمان خان نے کہا میں اسی لیے صبح و شام فٹنس جم جا رہا ہوں میں روزانہ ایک گھنٹہ دوڑ لگارہا ہوں اور اپنے کھانے کو بھی کنٹرول کررہا ہوں، آئندہ سال میں اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دوں گا۔

Leave a Reply