سلمان خان سے متعلق بہنوئی کا زبردست انکشاف اور دبنگ خان کی اپیل

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این شوبز نیوز) سلمان خان سے متعلق

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بہنوئی اور فلم ” انتم ” میں ان کے معاون

اداکار ایوش شرما نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پاس شاہد شادی کرنے کا وقت

نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایوش نے کہا کہ وہ کبھی بھی سلمان کیساتھ ان

کی شادی کے موضوع پر بات ہی نہیں کرتے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے

لگتا ہے کہ سلمان خان جس طرح ہیں خوش ہیں، وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

ایوش کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سادہ زندگی پسند ہے اور میں ان جیسا سادہ نہیں

ہوں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ سلمان خان سے ان کے فون کے بارے میں پوچھیں گے

تو آپ کو حیرانی ہو گی کہ وہ ایسا فون استعمال کر رہے ہیں، جو دو سے تین سال

پرانا ہے، کیونکہ انہیں موبائل فونز میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ انہیں نئے ملبوسات

اور نہ ہی نت نئی گیجٹس کو گھر میں رکھنے کا شوق ہے، البتہ انہیں فلموں میں

بے حد دلچسپی ہے۔

=-،-= دبنگ خان کی فلم ” انتم ” دیکھنے والے شائقین سے اپیل

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ” انتم ” دی

فائنل ٹروتھ، دیکھنے کے لیے شائقین کو سینما میں آنے درخواست پر سلمان خان

کے مداح لمبے عرصے کے بعد سلمان بھائی کی فلم دیکھنے تھیٹر پہنچے تو بہت

ہی پرجوش تھے۔ اور اسی جوش میں کچھ دیوانے مداحوں نے فلم میں سلمان خان

کی انٹری پر سینما ہال کے اندر پٹاخے جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سلمان خان

نے تھیٹر کے اندر پٹاخے جلانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی،

اور مداحوں سے تھیٹر کے اندر پٹاخے نہ جلانے کی درخواست کی۔ دبنگ خان

نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، تمام مداحوں سے درخواست ہے

کہ آڈیٹوریم کے اندر پٹاخے نہ جلائیں، کیونکہ اس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہے،

جس کی وجہ سے آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

سلمان خان سے متعلق ، سلمان خان سے متعلق ، سلمان خان سے متعلق

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: