Sultan Qabus & Heseem Tariq 112

عمان کے سلطان قابوس بن سعید کا انتقال، ہیثم بن طارق نئے سلطان منتخب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسقط (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) سلطان قابوس انتقال

عمان کے سلطان قابوس بن سعید انتقال کر گئے، عمان کے سرکاری ٹی وی پبلک چینل نے ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے شاہی دربار سوگ کا اعلان کرتا ہے تمام سرکاری اور نجی شعبے کی سرگرمیاں تین روز تک معطل رہیں گی جبکہ سرکاری پرچم اگلے چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ مزید پڑھیں

79 سالہ سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا ،3 روزہ سوگ، قومی پرچم سرنگوں

عمان کی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے سلطان قابوس نے لگ بھگ نصف صدی تک عمان پر حکمرانی کی اور وہ 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970 میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کا تخت سنبھالا تھا اور ان کے دورمیں عمان نے ترقی کی منزلیں طے کیں- وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہورتھے۔ سلطان قابوس طویل عرصے سے بیماراور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور انکی کوئی اولاد نہیں تھی۔ مسقط کی جامع مسجد میں سلطنت آف عمان کے سلطان قابوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعدا د شریک ہوئی۔

شاہی خاندان کا 3 روزمیں جانشین کا چناﺅ کرنا رائج طریقہ کار میں لازمی

شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا، عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3 روزمیں جانشین کا چناﺅ کرنے کا مجاز ہے، لیکن اگر 3 روزمیں جانشین کا چناﺅ نہ ہو تو پھر اعلی حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا گیا۔

صدر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور دیگر قیدت کا اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر ملکی سیاسی قیادت نے اومان کے سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے سلطان قابوس نے اپنے دور اقتدار میں اومان کو بے پناہ ترقی دی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر میں اومان کی ترقی سلطان قابوس کی کاوشوں کا ثمر ہے- اومان اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے انکی خدمات یاد رکھی جائینگی- اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے- شاہی خاندان اور اومان کے عوام کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

سلطان قابوس انتقال

Leave a Reply