سلامتی کونسل کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دلوائے ، وزیر اعظم عمران خان

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میںمعصوم کشمیریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کشمیر کا تنازع قتل اور تشدد سے نہیں صرف مذاکرات سے حل ہوگا، سلامتی کونسل حق خود ارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرےاوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق مسئلہ کشمیرحل کرائے۔کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اسی ٹوئٹ میں سانحہ اے پی ایس کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا آج جہاں ہم اے پی ایس پشاور حملہ کے شہداء ، نشانہ بننے والی خاندانوں، بالخصوص بچوں کے والدین کو جہاں یاد کر رہے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں، وہاں میری حکومت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرت کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے اپیل کی کہ عوام وزیراعظم کمپلینٹ پورٹل کو اپنے مسائل کے جلد اور بہترین حل کے لئے استعمال کریں، اس پورٹل کے قیام کے بعد 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 59 ہزار عوامی شکایات کا ازالہ اور دیگر پر پیش رفت جاری ہے۔ 29 ہزار افراد کی جانب سے فیڈ بیک دیا گیا ہے، جن میں سے 57 فیصد نے شکایات کے ازالے کو 100 فیصد تسلی بخش قرار دیا ہے۔ میں چاہتا ہوں عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت عوامی خدمت کو بہتر بنا سکے۔ اس پورٹل کا قیام 28 اکتوبر کو عمل میں لایا گیا تھا۔

Leave a Reply