مصر میں گردن کٹے بچے کے بعد سفید بالوں والی بچی کا جنم، سب حیران

مصر میں گردن کٹے بچے کے بعد سفید بالوں والی بچی کا جنم، سب حیران

Spread the love

قاہرہ (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز ) سفید بالوں والی بچی

مشرق وسطیٰ کے مسلم ملک مصر میں قدرت کی جانب سے جہاں چند ماہ قبل

گردن کٹے بچے کی پیدائش ہوئی وہیں گذشتہ روز مملکت مصر کی جنوبی

گورنری الاقصر میں ایک پیدئشی طور پر سفید بالوں والی بچی نے دنیا میں آنکھ

کھولی، نو مولود بچی کے ماتھے کے اوپر سر کے اگلے حصے کے بال مکمل

طور پر سفید ہیں، ایسی بچی کی پیدائش کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی

طرح پھیلی اور عوام سن کر حیران رہ گئے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: برطانوی عوام کو رُلانے، ہنسانے والی ایرن بیٹس کی کہانی
—————————————————————————————————-

الاقصر شہر کے انٹرنیشنل ہسپتال میں گائنی وارڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر حامد سید

احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ اس

بچی کے سر پر سفید بال دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ ایسا کیوں کے سوال پر انکا

کہنا تھا اس طرح کے کیسز اسوقت سامنے آتے ہیں جب بچے کے والدین ایک

دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہوں۔ اس کیس میں بھی بچی کے والدین کا پہلے سے

قریبی رشتہ ہے۔ ڈاکٹر حامد سید احمد نے بتایا وہ ویسے تو زچگی کے بے شمار

کیسز نمٹا چکے ہیں۔ اس سے قبل اس نوعیت کے دو کیسز دیکھ چکے ہیں۔ ان کا

کہنا تھا اگر پیدائش کے وقت کسی بچے کے سر پرسفید بال ہوں تو اس بچے کی

صحت پر مستقبل میں بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ایسے بچوں کی سماعت

متاثر ہوسکتی ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خیال رہے مصر میں گذشتہ ستمبر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کی گردن کا ایک

حصہ کٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے ایسا ہونے کی وجہ اس کی ماں کی طرف

سے استعمال کی جانے والی ادویات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

سفید بالوں والی بچی

Leave a Reply