سعودی ولی عہد کل پاکستان آئیں گے، فقید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پرکل بروز ہفتہ16فروری کو پا کستا ن پہنچیں گے ،ولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کے اہم افراد کیساتھ وزراء اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئیگا ،

وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے پلا ن تشکیل دیدیا گیا ، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے،

معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی

یاد رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے 7 بی ایم ڈبلیو سیون سیریز، ایک لینڈ کروزر اور0 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان پاکستان پہنچا دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعو دی ولی عہد کی پاکستان آمد پر دو روز تک راولپنڈی اور اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے اور اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گا۔

Leave a Reply