0

سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی ہوگا،غربت مکاؤ پروگرام لارہے ہیں،وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کیخلاف تھا تاہم اب ہم قبائلی اضلاع کیلئے ترقیاتی پروگرام لارہے ہیں جس میں تمام لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی شہزادے کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا قبائلی علاقے سے ہر شعبے میں مدد کا وعدہ تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس علاقے کا بہت برا حال ہوگیا تھا ہم نے قبائلی علاقے کے مسائل کو سر فہرست رکھا، غریب گھرانوں میں غربت سے تمام جمع پونجی ختم ہوجاتی تھی ۔ 7لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا ہیلتھ کارڈ ہم دے رہے ہیں جس پر کہیں سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے۔ یہ کارڈ غریب گھرانوں کیلئے بڑی نعمت ہے۔ ہم جب حکومت میں آئے تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ تاریخی ہوگا، عمران خان نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمے کا پروگرام پہلی مرتبہ ملک میں لارہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بیت المال اور دیگر رفاہی اداروںکو ایک دوسرے سے منسلک کریں گے اور اس پروگرام کو انشاء اللہ قبائلی علاقوں تک پہنچائیں گے ۔ ہم قبائلی علاقوں میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ ہمیں قبائلی علاقون میں لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے میں شروع سے ہی قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے خلاف تھا لیکن اب ہم قبائلی علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا جلد خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی مدد کا وعدہ پورا کر رہے ہیں ، ضم شدہ نئے اضلاع میں تمام پروگرام عام آدمی کی بہتری کیلئے لائیں گے۔

Leave a Reply