سعودی ولی عہد کا خیبر پختونخواکے فرمان خان شہید کی یاد میں اسکے آبائی علاقے میں ہیلتھ سنٹر بنانے کا اعلان

Spread the love

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیبر پختونخوا میں پاکستانی شہری فرمان خان شہید کے نام پر اسکے آبائی علاقے میں ایک طبی مرکز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے سعودی ولی عہد کی یہ خصوصی ہدایت سعودی عرب میں انسان دوست کارنامہ انجام دینے والے دلیر پاکستانی شہری کے اہل خانہ کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ذاتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ساتھ ہی اس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اخوت اور انسانیت کے منفرد تعلق کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply