0

سعودی ولی عہد اوروفد کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی گئی ۔ میڈیا رپو ر ٹ کے مطابق ٹرپل ون بریگیڈ سعودی وفد کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گا،

رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔رینجرز کے تین ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین تعینات کی جائیں گی ۔

زرار اینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹیالین، ائیر ڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کرے گی۔اس کے علاوہ ایس ایل سی ٹو ریڈار،دو مختلف مقامات پر نصب کئے جائیں گے،

ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی سترہ طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔انٹیلی جنس کی دو بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی28ٹیمیں کام کریں گی ، اس کیساتھ ساتھ ایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ بارہ ہزار افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

خصوصی سکیورٹی پلا ن کے تحت پولیس اور رینجرز کے دو ہزار سے زائد اہلکار اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔

میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر بند رہے گی۔

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سکیورٹی ٹیمیں ریہرسل کریں گی۔اہلکاروں کو بھی خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے۔

محمد بن سلمان کی آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسکیورٹی کو کلیئر کرایا جائے گا۔

لاہور اور پشاور سے آنیوالی ٹریفک کو ا یکسپر یس وے استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جارہا ہے، فیض آباد سے راول ڈیم چوک اور کشمیر چوک تک ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔

Leave a Reply