سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی ایشیا دورے کے اگلے پڑائو پر چین پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے کے دوران چین کے اعلیٰ حکام او ر چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پرچینی حکام کی بڑی تعداد تو موجود تھی لیکن ان میں کوئی نمایاں شخصیت یا کوئی وزیر شامل نہیں تھا۔ سعودی ولی عہد کی چین آمد پر ائیر پورٹ پر موجود لوگوں میں چین کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین خی لی فنگ اور سعودی عرب میں چین کے سفیر لی ہوا ژن شامل تھے۔سعودی ولی عہد کی چین آمد پر استقبال کیلئے کسی حکومتی وزیر کے نہ آنے پر سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جارہے ہیں اور پروٹوکول کے حق اور مخالفت میں شدید تنقید کی جا ر ہی ہے

سعودی ولی عہددورے پر چین پہنچ گئے
Spread the love