Saudi Arab Internet Technology

سعودی نوجوانوں نے انٹرنیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے ممکن بنا دکھایا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) سعودی نوجوانوں نے انٹرنیٹ

سعودی عرب میں نوجوانوں نے دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال

کرنے کا خصوصی آلہ تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

=—= معذور افراد کیلئے دماغ کے اشاروں سے کام کرنیوالا آلہ ایجاد

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دماغ کے اشاروں سے کام کرنے والا یہ آلہ

معذور افراد کے لیے ایجاد کیا گیا ہے جو دماغی اشاروں کے ذریعے انٹرنیٹ اور

سوشل میڈیا بھی استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چار سعودی نوجوانوں

نے معذور افراد کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد کیا۔ یہ آلہ

ہیلمٹ نما ہے جسے سر میں پہن کر استعمال کیا جائے گا، مکمل معذوری کے

شکار افراد انٹر نیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے کر سکیں گے۔

=—= آلہ سے مکمل معذور افراد بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کے قابل

سعودی عرب میں گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال کی سربراہی میں

منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں آلے کی رونمائی ہوئی ہے، شرکا نے اس

منفرد ایجاد پر نوجوانوں کی تعریف کی۔ یہ آلہ دماغ کے اشارے پڑھنے کی

استطاعت رکھتا ہے نیز ان کی بنیاد پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے، اس آلے کی

مدد سے مکمل معذوری کے شکار افراد سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سعودی نوجوانوں نے انٹرنیٹ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply