کرونا مریضوں کا دیگر لوگوں کیساتھ میل جول حرام، سعودی مفتی اعظم

کرونا مریضوں کا دیگر لوگوں کیساتھ میل جول حرام، سعودی مفتی اعظم

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز

بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں

کیساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا کہ

وہ وباء کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع

کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کیساتھ عمل کریں۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مفصل بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی

صحت کے تحفظ کے لیے دین اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالی

اورکہا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گرانقدر نعمت ہے۔ ہر انسان

کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ

دو نعمتیں لوگوں کو بے حد مرغوب ہیں۔ ایک صحت اور دوسری فراغت۔ جسمانی

صحت عظیم نعمت ہے اور ہر انسان کو اس کی عظمت کا ادراک ہونا چاہیے۔ اس

لیے وباء کے دنوں میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیماری پھیلنے سے بچنے خود کو

بھی بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے تحفظ دینے کی کوشش کریں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسلام وباء کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا

ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی

اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کرے۔ وباء سے بچنے کے لیے جسمانی

صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا

اس حوالے سے ارشاد گرامی ہے کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے۔ اس کیساتھ ساتھ

بیماری کا شکار افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں۔ اگر کوئی شخص مصدقہ

طور پر وباء کا شکار ہو چکا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو

کے قرآنی فرمان پر عمل کرے۔

سعودی مفتی اعظم

Leave a Reply