سعودی معلم کا نرالا شوق گھر کو ہی پرانی کاروں کا میوزم بنا لیا

سعودی معلم کا نرالا شوق گھر کو ہی پرانی کاروں کا میوزم بنا لیا

Spread the love

ریاض (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) سعودی معلم نرالا شوق

سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں کے شوقین ایک شہری نے اپنے گھر کو پرانی

کاروں کے میوزیم میں بدل ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی

میں نصاب تعلیم کے ماہر ڈاکٹر ناصر المسعری نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے

بعد پرانی کاریں جمع کرنا شروع کیں اور انہیں رکھنے کے لیے اپنے گھر میں 2

ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی۔ ڈاکٹر المسعری نے اس میوزم میں 36 پرانے

ماڈل کی کاریں محفوظ کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے ایک ورکشاپ بھی

قائم کی ہے جہاں پر پرانی کاروں کی مرمت کی جاتی ہے۔ تدریس کے شعبے سے

وابستہ ڈاکٹر المسعری کا یہ شوق اس کے پیشے سے بالکل مختلف اور نرالا ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

سعودی معلم کا نرالا شوق گھر کو ہی پرانی کاروں کا میوزم بنا لیا
انکا کہنا تھا کہ پرانی کاریں جمع کرنےکا شوق کافی پرانا ہے اور وہ چالیس سال

سے اس شوق کو پالے ہوئے ہوئے ہے۔ اس نے پہلی پرانی کار حاصل کی جس کا

ماڈل 1948ء کا ہے جب کہ امریکا میں حصول تعلیم کے دوران اس کے پاس

کاڈیلاک کی 1946ء ماڈل کی کار اس کے پاس تھی۔ ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ اس

نے برطانیہ کے شہر لورنس میں کار ریس کے مقابلے میں شرکت کی۔ اسے وہ

پرجوش لمحات آج بھی یاد ہیں۔ وہ اس وقت پرانی اور نئی کاروں سے بہت متاثر

ہوا تاہم اس وقت اس کی عمر محض انیس سال تھی۔ المسعری نے کہا کہ اس کے

پاس اب تک پرانے ماڈل کی 36 کاریں موجود ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے بتایا ان میں پانچ کاریں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں۔ زیادہ تر کاریں

1929ء اور 1979ء کے عرصے کے دوران کی ہیں جو زیادہ تر امریکی ہیں

جبکہ ان کاروں میں یورپی کمپنیوں بائیک، کاڈیلاک اور کرائسلر کی کاریں بھی

شامل ہیں۔ ڈاکٹر ناصر المسعری نےکہا اس نے مجموعی طور پر پرانے ماڈل کی

50 کاریں حاصل کی ہیں۔ تاہم ان میں سے 36 کاریں میوزم میں رکھی گئی ہیں۔ ان

کاروں میں سے ہر ایک کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر سے کم نہیں۔ ان میں سے

بعض نیلامی میں فروخت کی گئی ہیں۔

سعودی معلم نرالا شوق ، سعودی معلم نرالا شوق ، سعودی معلم نرالا شوق

Leave a Reply