سعودی عرب کی 11 سالہ ناول نگار کا نام گینیز بک میں شامل کرنے کے لیے نامزد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سعودی عرب ناول نگار

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز)سعودی عرب کی ایک 11 سالہ ریتاج الحازمی کو

دنیا کی کم عمر ناول نگار کی حیثیت سے ”گنیز بک آف ریکارڈز ”میں شامل

کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ریتاج الحازمی کے دو ناول شائع ہو چکے ہیں

جب کہ وہ مزید دو ناولوں پر کام کر رہی ہے۔ ایک ناول بچوں کے لیے لکھا گیا۔

ریتاج الحازمی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ اس کی شہرت ایک کم سن مصنفہ کے

طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ عربی اور انگریزی روانی کے ساتھ بولتی ہیں اور اب

جاپانی سیکھ رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ریتاج الحازمی نے کہا کہ میں نے

چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔ میں اپنے کنبے کے ساتھ بیرون ملک

تعلیم حاصل کرنے گئی۔ میں نے اسکول کے پہلے سال داخلہ لیا تو میری ایک

استانی نے مجھ سے ان مقامات کے بارے میں لکھنے کو کہا جن کی میں اپنے

خاندان کے ساتھ سیر کر چکی تھی۔ کر چکی تھی.

سعودی عرب ناول نگار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply