0

سعودی عرب کی بھارتی مسلم خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت

Spread the love

سعودی عرب نے بھارت کی طرف سے دی گئی تجویز قبول کرتے ہوئے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دےدی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے 2014ءکے حج قوانین میں ترمیم کےلئے سعودی حکومت سے رجوع کیا تھا جس میں 45 برس سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کی پابندی سے استثنیٰ کےلئے درخواست کی گئی تھی۔اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو 4 کے گروپ میں بغیر مرد سرپرست کے حج پر جانے کی اجازت ہوگی تاہم خواتین کو اپنے مکتبہ فکر سے بھی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔مومی طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے خواتین کو کسی محرم کے ساتھ جانا لازمی ہوتا ہے، محرم میں شوہر، بیٹا، باپ، بھائی وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply