سعودی عرب کا توانائی و معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے ۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفیج کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے اربو ں ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کے بعد جاری اعلا میہ میں کہا گیا سعود ی عرب یہ سرمایہ کاری معدنیات ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کریگا ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا،

سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبو ں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقا ت نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔

پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدا ت سب سے زیادہ ہیں ۔ بعد ازاں حکومت پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ چیئرمین اے سی ڈبلیو اے پاور گروپ محمد اے ابونییان کی سر بر اہی میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی حکومتی ٹیم سے مذاکرات ہوئے ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومتی ٹیم کی سربراہی کی ۔ وزیر توانائی عمر ایوب مشیر تجارت عبدالرازق داؤد چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور دیگر اعلی حکام موجود تھے ۔

Leave a Reply