0

سعودی عرب کا آن لائن حج وعمرہ ویزہ کی سہولت کا اعلان

Spread the love

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی۔ اس ضمن میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’’ مقام‘‘کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کردی ہے جس کے تحت وہ ممالک جہاں بیرونی عمرہ ایجنٹ موجود نہیں، کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عمرہ ویزا اور پیکیج کا حصول آن لائن کیا جاسکے گا۔

نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا وزارت نے آن لائن عمرہ پروگرام جاری کیا ہے جس پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین 11لاکھ کے قریب رہی۔
آن لائن عمرہ ویزہ

Leave a Reply