سعودی عرب کا مملکت میں موجود پُراسرار غاروں کی حقیقت آشکار کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا مملکت میں موجود پُراسرار غاروں کی حقیقت آشکار کرنے کا فیصلہ

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) سعودی عرب پُراسرار غار

سعود ی عرب ایک قدیم ترین سرزمین ہے جو کئی رازوں سے بھرپور ہے، تاہم

جدید دور میں ان رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات

کے مطابق سعودی ارضیاتی سروے کمیشن کے پراسرار غاروں اور گھاٹیوں کا

سروے کرنے کے ذمہ دار شعبے کے سربراہ محمود الشنطی نے زیرزمین غاروں

کے تاریخی حقائق کا کھوج لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے منصوبے

کا مقصد مملکت میں موجود غاروں کا تعین کرنے اور انہیں سیاحوں اور زائرین

کے لیے تیار کرنا ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں : کچرے پر جنگ کا خطرہ

سعودی عرب کی سرزمین پراسرار تاریخی غاروں سے مالا مال ہے اور ان

غاروں کی تاریخی اہمیت کے تعین اور ان کے پراسرار رازوں سے بھی پردہ

اٹھانے اور ان کے حقائق سامنے لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محمود

الشنطی نے کہا کہ شعبے کا غاروں کے بارے میں تاریخی اور دلچسپ حقائق

سامنے لانے اور اس کے مستقبل کے اہداف کا تعین مملکت کے وژن 2030ء کے

اہداف کا حصہ ہے۔ غاروں کے مطالعے کے ذمہ دار شعبے کی طرف سے غاروں

کے علمی اور سیاحتی استفادے کی خاطر مانیٹرنگ کا میکانزم اپنایا گیا ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

غاروں کے بارے میں جان کاری حاصل کرنے اور انہیں سیاحتی مقاصد کیلئے

کھولنے سے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نئی

صنعتوں کے قیام کے موقعے سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ صرف یہی نہیں

بلکہ غاروں اور گھاٹیوں کے بارے میں معلوامات سے مملکت میں ارضیاتی قدرتی

وسائل کی تلاش میں مدد ملے گی اور ان کے سائنسی اور سیاحتی اہمیت کے پہلو

مزید نمایاں ہوں گے۔ الشنطی کا کہنا تھا ارضیاتی سروے نے غاروں کی نشاندہی

کے بعد انہیں نقشوں پر لانا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش کوشش تھری ڈی

نقشوں کی تیاری ہے۔ غاروں کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے ماہرین

آثار قدیمہ سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ غاروں کے اندر پائی جانیوالی اشیا، ہڈیوں

اور پرانے دور میں انسانی استعمال کی چیزوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی تاریخ

کے بارے میں جان کاری حاصل کی جائے گی۔ ماہرین طبیعات اور حیاتیات کی

مدد سے غاروں میں موجود پودوں اور جانداروں کے بارے میں بھی حقائق سامنے

لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب پُراسرار غار

Leave a Reply