Foot Prints

سعودی عرب، 1 لاکھ 20 ہزار سال پرانی اور عجیب و غریب تہذیب کی دریافت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) سعودی عرب پرانی تہذیب

سعودی عرب میں ایک لاکھ 20 ہزار سال پرانے درندوں اور انسان کے قدموں

کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔ یہ نشانات تبوک ریجن میں پرانی خشک جھیل کے

اطراف سعودی بین الاقوامی ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیے ہیں۔ اس اہم

تاریخی دریافت کا اعلان وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود

کی سرپرستی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اوم، شیوبھگوان ”بھولے نات“ کے آنسو ظالموں نے کئے آلودہ
————————————————————————-

محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ڈاکٹر جاسر الحربش نے بتایا کہ یہ دریافت جزیرہ

عرب میں قدیم ترین انسان کی موجودگی کا پہلا سائنٹفک ثبوت ہے۔ اس دریافت

نے دنیا کے اس اہم علاقے میں انسان کے سفر کے دوران حیاتیاتی ماحول کا

بھی اچھوتا ثبوت مہیا کیا ہے۔ یہاں 7 انسانوں کے قدموں کے نشانات ملے ہیں

جبکہ اونٹوں کے 107 نشانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہاتھیوں کے 43 نشانات

ملے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف جانوروں کے جن میں چھوٹے بڑے سب شامل ہیں،

کے نشانات بھی ریکارڈ پر آئے ہیں۔ یہاں ہاتھیوں کی ہڈیوں کی 233 باقیات ملی

ہیں۔

پتھروں کی ترقی یافتہ صنعت کے شواہد ملے ہیں، الحربش

مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم زمانے میں یہاں پتھروں کی ترقی یافتہ صنعت

پائی جاتی تھی اور یہاں سنگی کلہاڑیاں ملی ہیں۔ الحربش نے بتایا کہ اس

تاریخی دریافت میں جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کنگ

سعود یونیورسٹی، جیولوجیکل سروے بورڈ اور آرامکو شامل ہیں۔ سعودی اور

غیرملکی ماہرین دس برس سے زیادہ عرصے سے تبوک، نجران، ریاض، حائل

اور مدینہ منورہ میں مختلف مقامات پر تاریخی کھدائیاں، تلاش اور مطالعات کا

کام کر رہے ہیں۔

پورا علاقہ تاریخی مقامات، ماحولیاتی ریکارڈ سے مالا مال

ماہرین کی تحقیق سے اس دعوے کو تقویت پہنچی ہے کہ اب سے 5 لاکھ برس

پرانے تاریخی مقامات اور ماحولیاتی ریکارڈ سے یہ علاقہ مالا مال ہے۔ یہاں

جزیرہ عرب کے تمام علاقوں میں جھیلیں اور دریا ہوا کرتے تھے۔ ان کی وجہ

سے بڑی بڑی آبادیاں تھیں۔ جزیرہ عرب، افریقہ اور ایشیا کی شاہراہوں کا سنگم

بنا ہوا تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سعودی عرب پرانی تہذیب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply