0

سعودی عرب پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالی امداد دے گا، ماہانہ 25کروڑ ڈالرز مالیت کا 3ارب ڈالر کاتیل موخر ادائیگی پر فراہم کیا جائے گا

Spread the love

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے،اس حوالے سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے جاری ایک بیان میں کہا کہ گوادر میں 5 سال کی مدت میں 10ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری قائم کی جائے گا ہارون شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالی امداد دے گا، پاکستان کو ماہانہ 25کروڑ ڈالرز مالیت کا تیل موخر ادائیگی پر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کے2بجلی گھر بھی سعودی عرب کو فروخت کیے جا سکتے ہیں،سعودی عرب پاکستان سے سرجیکل آلات خریدے گا۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان باہمی مفاہمت کی7یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی طویل المدتی سرمایہ کاری کرے گا سعودی عرب گوادر میں 5 سال میں آئل ریفائنری لگائے گا،پاکستان کو 3 ارب ڈالر مارلیت کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔ہارون شریف نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب بجلی بنانے کے کارخانوں کے نجکاری پروگرام میں حصہ لے گا،اگر سعودی بولی کامیاب رہی تو 2 ارب ڈالر کے کارخانے خرید سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں پاکستان اور سعودی کے درمیان 2 معاہدے ہوئے ہیں،سعودی عرب پاکستان سے سرجیکل ساز و سامان خریدے گا اور آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری ایک سے دوسال میں ہوگی، ایکوا پاورقابل تجدید توانائی شعبے میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

Leave a Reply