0

سعودی عرب واپسی کے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ راست سعودیہ جا ئیں گے

Spread the love

سعودی عرب واپسی پاکستانی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب واپسی کے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ

راست سعودیہ جا ئیں گے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین

المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے

مسافروں کو براہ راست آنے کی اجازت دیدی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت

داخلہ اور قیادت کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب واپسی کے منتظر ہزاروں

پاکستانی اب براہ راست سعودی عرب جا ئیں گے۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے

مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی

شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں

داخل ہوسکتے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت پاکستان سمیت ان 6 ممالک کے شہریوں کے لیے اب ضروری ہوگا کہ وہ پانچ

روز کا قرنطینہ سعودی محکمہ صحت کی نگرانی میں چلنے والے سینٹرز میں کریں چاہے وہ

مکمل طور پر ویکسین شدہ ہی کیوں نہ ہوں۔

سعودی عرب واپسی پاکستانی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply