66

سعودی عرب نے عمرہ ویزے منسوخ کر دیئے،مسجد نبوی کی زیارت بھی بند

Spread the love

ریاض، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے

باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے غیر ملکی افراد کا ملک میں داخلہ

عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور مسجد نبوی کی زیارت پر بھی پابندی عائد کر دی

ہے ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا

ہے کہ سیاحتی ویزے اور عمرہ ویزے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے افراد کا سعودی

عرب میں داخلہ معطل کردیا گیا ہے ۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے

لیے رہنما اصولوں کے تحت خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کی قومی شناختی کارڈ

کے ذریعے یہاں آمد و رفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ

نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا

ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔سعودی عرب کے اس فیصلے کے بعدپاکستان سے عمرہ زائرین کی پروازیں

منسوخ کر دی گئی ہیں۔جس کے باعث ملتان اور لاہور سے زائرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دی

گئیں، عمرہ زائرین کی فلائٹس ری شیڈول کرنے سے پہلے اجازت لینا ہوگی، قومی ایئر لائن اور نجی

ایئر لائنز انتظامیہ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ ادھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی

کمپنی نے 90 عمرہ زائرین کو پرواز سے اتاردیا(آف لوڈ کردیا)ہے۔ یہ عمرہ زائرین غیر ملکی پرواز

ای وائی 232 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزہ والے مسافر بھی سعودی

عرب نہیں جا سکیں گے اور صرف بزنس ویزہ یا اقامہ رکھنے والے ہی جاسکیں گے۔ایوی ایشن

ڈویژن نے پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن

جاری کردیا گیاہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے سعودی عرب جانے والی پروازوں سے

بھی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا ،عمرہ زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے عملے سیتکرار بھی کی

۔ پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 سے 300عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا

جبکہ سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 سے بھی اتنی ہی تعداد میں عمرہ زائرین

کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔ عمرہ زائرین اور انکے عزیز و اقارب نے پروازوں کی روانگی نہ ہونے پر

شدید احتجاج کیا ۔ پی آئی اے کی عمرہ زائرین کو لے جانے والی دوسری پرواز پی کے 759 کو بھی

روک دیا گیا جبکہ اس کے مسافروں کو گھروں سے نہ آنے کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔سمبڑیال

سے نامہ نگا کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی عمرہ زائرین کو جہاز سے اتار دیا

گیاکرونا وائرس ، ایران کے ساتھ تمام ڈائریکٹ پروازوں پر دوروز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

کررونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام ڈائریکٹ پروازوں پر

دوروز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ۔وزارت ہوا بازی کے فیصلے کے مطابق ایران کے ساتھ تمام

ڈائریکٹ پروازوں پر 27 اور 28 فروری کی درمیانی رات 12 بجے تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی

گئی ہے.

Leave a Reply